وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے: ترجمان وزیراعظم آفس

Last Updated On 30 January,2020 12:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے، عمران خان ہر ممکن طریقے سے حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا اپنے بیان میں کہنا تھا وزیراعظم نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کا آغاز اپنی ذات سے کیا، ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر اور وزیراعظم کی تنخواہ و مراعات میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، صدر اور وزیراعظم کیلئے صرف رہائش گاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے ماضی کے برعکس کیمپ آفسز کے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے۔