حکومت کا احساس کفالت پروگرام، وزیراعظم کارڈ کے اجرا کا آج باقاعدہ آغاز کرینگے

Last Updated On 31 January,2020 01:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج احساس کفالت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، پروگرام کے تحت 70 لاکھ مستحق خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

احساس کفالت پروگرام میں پہلی بار مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کی سہولت میسر ہوگی، ملک کے 70 اضلاع میں 10 لاکھ گھرانوں کے اندراج کا عمل شروع ہو گیا، مستحق خواتین بائیو میٹرک کے ذریعے رقم نکال سکیں گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر 40 لاکھ خواتین بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل ہیں، سرکاری ملازم اور شریک حیات، ٹیکس دہندگان اہل نہیں ہوں گے، گاڑیوں کے مالک، بیرون ملک سفر کرنیوالے بھی کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے، بی آئی ایس پی کی ادائیگیوں کے 10 سالہ پرانے ڈیٹا کو بھی درست کیا گیا ہے۔
 

Advertisement