اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں برطرف وزرا کے ساتھ مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی جبکہ برطرف وزرا کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز برطرف ورزا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی برطرف وزرا سے ملاقات رنگ لے آئی، مصالحت کا عندیہ
خیبر پختوںخوا کے برطرف وزرا شہرام خان ترکئی اور عاطف خان نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انھیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور برطرف وزرا کے مابین اختلافات گھر کا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو سپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ اور برطرف وزرا مل بیٹھ حل کریں۔
ایم این اے عثمان ترکئی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیونکہ وزیراعظم مختلف مسائل کے حل میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور پرویز خٹک کے درمیان اختلافات ختم ہونے چاہیں، اس حوالے سے بہت جلد جرگہ متوقع ہے۔