احتساب اور شفافیت اہم ترین ترجیحات، ملک لوٹنے والے پکڑے جائیں گے: وزیراعظم

Last Updated On 31 January,2020 01:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ٹرانسپیرنسی، احتساب، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔ ادارے اتنے مضبوط کر دوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ٹرانسپیرنسی، احتساب، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، معاشی حالات میں بہتری کے لئے حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے، قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشاریے حوصلہ افزاء ہیں، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔
 

Advertisement