اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ پر ضروری سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ارسال مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ پر سٹاک موجود ہونا ضروری ہے۔ تاحکم ثانی زمینی، فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روکی جائے گی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے انٹرنیشنل ائرپورٹس پر بارہ ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے۔ متعلقہ محکموں سے فوکل پوائنٹس اور ٹیلی فون نمبرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی کنٹرول سینٹر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے اور میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ماسک کی قلت، شہریوں نے پانی والی بوتل سمیت اشیا سے خود تیار کرنا شروع کر دیئے
ادھر چین میں کرونا وائرس کی بڑھتی وبا سے ماسک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ چینیوں نے پانی والی بوتل، پھلوں اور مختلف اشیا سے خود ہی ماسک تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
شنگھائی، ووہان اور بیجنگ سمیت چین کے کئی شہروں میں ہُو کا عالم ہے۔ مارکیٹ میں ضرورت کی اشیا خریدنے کے لیے آنے والے افراد ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔