کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے آئی جی سندھ کسی کی شہ پر بیٹھے ہیں، وفاق اسے تبدیل کیوں نہیں کرتا، گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ اپنے چپڑاسی کو بھی نہیں ہٹا سکتے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کی خاص اہمیت نہیں، گورنر کا کام موجیں کرنا ہے، گھومیں اور گپ شپ لگائیں، صدر پاکستان اور گورنر کا عہدہ نمائشی ہے،
سعید غنی کا کہنا تھا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کیلئے قانون کو بدلنا ہوگا، سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہے، جو سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیئے۔