ملتان: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ اختیارات کا علم ہے، عدلیہ کمزور نہیں کہ دباؤ میں آجائے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کمزور نہیں کہ دباؤ میں آجائے، ہمیں اپنے اختیارات کا علم ہے، اختیارات کواچھی طرح استعمال کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اندر کوئی کمزوری نہیں کہ کمزور ہو جائیں۔ ہمیں اپنے اختیارات کا بہت اچھی طرح اندازہ ہے اوراس کواچھی طرح استعمال کریں گے۔
جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج ملتان کا دورہ کیا اور پارکس دیکھے، چلڈرن پارکس کودیکھ کرافسوس ہوا، انتظامیہ کا پارکس کے قریب سے تجاوزات ہٹانا خوشی کی بات ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان شہر میں سٹریٹ لائٹس بھی بہت کم ہیں، ملتان میں آم کے درخت کاٹنا افسوس ناک بات ہے۔ شہر میں درخت نہیں ہے۔