لیگی رکن اسمبلی نے نااہلی کے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی

Last Updated On 06 February,2020 10:08 am

اسلام آباد: (روزنا مہ دنیا ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود نے اپنی نااہلی سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے

کلثوم خلیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں عبد الغفور ، الیکشن کمیشن اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے بی اے کی ڈگری پر میری نااہلی کا حکم دیا جبکہ کیس میں حقائق کو مخفی رکھا گیا، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعد م قرار دیا جائے