قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو 4 فروری کو پھر طلب کرلیا

Last Updated On 31 January,2020 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو پھر طلب کرلیا، نیب نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں، نیب کو موصول شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے، جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، لیگی رہنما کو والدہ کا سورس آف انکم اور اثاثے بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا، جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی۔

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ والدہ کے پیدا ہونے سے اب تک کا ریکارڈ فراہم کرنے میں وقت لگے گا، والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب کیے گیے ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر بہت زیادہ ہو چکی ہے تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گا۔