اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے حلقہ این اے 239کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے
روزنامہ دنیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی استعفیٰ نہیں دیا ، ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا پارئی یا حکومت میں کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں وہ اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے