لاہور: (دنیا نیوز) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، احتساب سے بچنے کی کوشش کرنیوالوں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے انپے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے، نیب سمیت احتساب کے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان بنانے سمیت ہر وعدہ پورا کیا جائیگا، حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہا۔
چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں، مودی کی فسطائی پالیسیوں سے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اذیت کا سامنا ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی آزادی اور بھارت کی تباہی یقینی ہو چکی ہے۔