پی آئی اے کا لندن جانیوالے مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان

Last Updated On 07 February,2020 06:58 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان سے لندن جانیوالے مسافروں کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹ میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی رعایت 15 مارچ تک تمام کلاسز (بزنس، اکانومی) پر دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں پی آئی اے کی انتظامیہ اس سکیم کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔