کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم کا کارنامہ، تقریباً دو سال سے گراؤنڈ اے ٹی آر طیارہ قابل استعمال بنا لیا۔
پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم اور عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا، اے ٹی آر طیارہ مارچ دوہزار اٹھارہ سے گراؤنڈ کیا گیا تھا۔ پی آئی اے نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی۔
اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعد کراچی سے سکھر کی دو طرفہ معمول کی پروازوں پی کے 536 اور پی کے 537 کے لیے آپریٹ کیا گیا۔ اے ٹی آر 72 طیارے کو دوبارہ سے قابل پرواز بنانے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔