اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا
واقعہ پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے ویل سے جانور ٹکرا گیا ،سول ایوی ایشن حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور رن وے کو کلیئر کر دیا،حادثے کے وقت غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے پر تھی۔