پی آئی اے کا کشمیریوں سے یکجہتی کا دلچسپ انداز، مسافروں میں کشمیری پرچم تقسیم

Last Updated On 05 February,2020 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کا دلچسپ انداز اپنایا گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 کے مسافروں میں کشمیری پرچم تقسیم کیے اور دوران پرواز 'کشمیر بنے گا پاکستان' کے نعرے بھی لگائے۔

 ادھر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ہیڈ آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے اعجاز مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اور پوری قوم کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا، ایسے بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے مسئلہ کو اٹھانے کے باعث دیگر ممالک نے بھی کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔