کوئی افسر بغیر تیاری عدالت میں پیش نہ ہو، چیئرمین نیب کی وارننگ

Last Updated On 07 February,2020 10:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بغیر تیاری عدالت میں پیش ہونے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین نیب کی جانب سے تمام ڈی جیز کو بھجوائے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسران مکمل تیاری اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کوئی افسر تیاری کے بغیر کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہو۔ اگر ایسا ہوا تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ میں میگا کرپشن کیسز کی سماعت میں چیئرمین نیب افسران کے دلائل کا خود جائزہ لیں گے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قانونی افسر مکمل تیاری اور ٹھوس شواہدکے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
 

Advertisement