چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، بدعنوانی کے ریفرنسز اور انکوائریوں کی منظوری کا امکان

Last Updated On 16 January,2020 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، مختلف عدالتوں میں 943 ارب مالیت کے 1275 ریفرنسز زیر سماعت ہیں، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

 چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر بد عنوانی سے متعلق مختلف ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا، نیب افسران نے کیسز سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب نے میگا کرپشن سمیت اہم مقدمات کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اجلاس میں بدعنوانی کی مزید انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔


۔۔۔۔۔