اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے جعلی پرائیویٹ سیکریٹری کے معاملے پر نیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان نامی شخص چیئرمین نیب کا پرائیویٹ سیکریٹری نہیں ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رضوان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چیئرمین نیب ملزمان یا گواہان سے ٹیلیفون پر بات کرنے سے روک چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر فون کالز کا تعلق ایل این جی ریفرنس سے بتایا جا رہا ہے۔ جعلی فون کالز آنے کی صورت میں ترجمان نیب سے رابطہ کیا جائے۔