اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے حوالے سے طلب کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
یاد رہے کہ آج صبح خبریں چلیں تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو بھی شامل تفتیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب پنڈی نے پیپلز پارٹی رہنما کو 9 دسمبر کو طلب کرلیا۔
اب ترجمان نیب کی طرف سے وضاحت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9دسمبر کو طلب نہیں کیا، میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،ترجمان نیب
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ نیب پنڈی نے سلیم مانڈوی والا کی 9 دسمبر طلبی کا سمن جاری کیا جس میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی ہاوسنگ سوسائٹی کیس کے حوالے سے بیان قلمبند ہوگا۔
سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی، نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔