لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا مسئلہ چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ اب پاکستان کا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے، یہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے ریلف پیکج اور عوام کے لئے تکلیف پیکج ہے، عمران مافیا کے جعلی اور جھوٹے ریلف پیکج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی، مہنگائی اور بڑھے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا معیشت، پاکستان کی سیکیورٹی و سلامتی اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے، چور اور کرپٹ عمران مافیا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتا، عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری، ڈاکہ اور کرپشن عام کر دی، عمران صاحب لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے، عمران مافیا نے 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو کیا ہے؟۔