اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں، شبر زیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کی معلومات نہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ الگ باتیں ہیں، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ صحیح سمت میں ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔