ریاض: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ قائداعظم چودھری شجاعت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، عمران خان حکومت کے لئے خوب دعائیں کیں۔ کہتے ہیں کہ عمران خان کے لئے مشورہ محفوظ ہے، پاکستان جا کر بتاوں گا، چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔
چوہدری شجاعت حسین کا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی ہے، حکومتی اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے۔ جب صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے؟ تو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ پاکستان واپس جا کر اُنہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔