اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے علاقائی صورتحال خراب کرنا باعث تشویش ہے، دلی کےعوام نے مودی کی پالیسیوں کو مسترد کیا۔ ترک صدر طیب اردوان پاکستان کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں، ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ بی جے پی نے دلی انتخابات کے دوران پاکستان پر الزامات لگائے حالانکہ خود دلی کے عوام نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو مسترد کیا۔ اس طرح کے الزامات سے بھارت خطے میں صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے جو باعث تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا، ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آ رہے ہیں، برادر ملک نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی پاکستان آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے کیلئے پرامید ہیںم اس معاملے پر دوست ممالک مدد کریں گے۔