پاکستان اور ترکی صدیوں پرانے مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں: ترک خاتون اول

Last Updated On 14 February,2020 01:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک خاتون اول نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔

ترک و پاکستانی خواتین اول نے تھیلاسیمیا میں مبتلا بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں، اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتربھی موجود تھیں، چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ہر دکھ درد کو اپنا دکھ دردسمجھتےہیں، دونوں ممالک صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی رشتوں اور مشترکہ اقدارسے بندھے ہیں۔
 

Advertisement