ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

Last Updated On 14 February,2020 11:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 10، 12 دن کا دھرنا دیا جو پرامن تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتا نہیں کیا کیا ہوگا؟ حکومت کی صفوں میں سارے لٹیرے بیٹھے ہیں۔ ایسے راستے نہ اپنائیں جو تباہی کی طرف جاتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے۔
 

Advertisement