اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی کم ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں اعتراف کیا گیا کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔ محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے۔ آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کیساتھ آئی ایم ایف وفد کی ملاقات مثبت رہی۔ پاکستان نے اصلاحات پر عملدرآمد کیا جبکہ مالیاتی خسارہ بھی کم ہوا۔ پاکستان میں ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے۔