اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل اسلام آباد پہنچیں گے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے

Last Updated On 15 February,2020 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس اتوار کو افغان پناہ گزیوں ملاقات کریں گے، انڈیا پاکستان فوجی مبصر گروپ آفس کے دورے کے بعد پائیدار ترقی اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کریں گے، سیکرٹری جنرل شام کو وزارت خارجہ میں پودا لگانے کے بعد وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

انتونیو گتریس پیر کو یو این کنٹری ٹیم، وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کمشنر برائے پناہ گزین سے ملاقاتیں کریں گے، اسی روز پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے 40 سال مکمل ہونے کے حوالے سے کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پیر کی سہ پہر سنٹر فار انٹر نیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں تصویری نمائش دیکھیں گے، رات کو صدر سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
 

Advertisement