لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میڈیکل رپورٹس کے مطابق درخواست ضمانت پر رائے دے گی۔
کمیٹی کی سربراہی راجہ بشارت کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور مومن آغا بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے پر اعتراضات اٹھائے گئے، حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔