سویابین سے خطرناک گیس اخراج کی سختی سے تردید کرتے ہیں، شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن

Last Updated On 19 February,2020 07:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے سویابین سے خطرناک گیس کے اخراج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویا بین زرعی اجناس، کیمیکل سے تعلق نہیں ہے۔

شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بندرگاہ پر سویابین کی ہینڈلنگ بہت سالوں سے بغیر کسی نقصان کے جاری ہے۔ سویابین کو جہاز سے اتارتے وقت 6 سو سے زائد مزدور کام کر رہے تھے لیکن کسی ایک مزدور کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زہریلی گیس سے پہلا متاثر شخص جہاز لنگر انداز ہونے سے پہلے ہسپتال میں داخل ہوا۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 18 فروری کو جہاز کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں کسی کیمیکل کے شواہد نہیں ملے۔

شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سویابین کے جہاز کو پورٹ قاسم نہ بھیجا جائے۔ سویابین کی ہینڈلنگ کے وقت مزدوروں کے ساتھ خود موجود رہینگے۔