خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

Last Updated On 21 February,2020 06:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی ہے۔

خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، ان کی عزت اور توقیر ہمارے لئے انتہائی مقدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر، فروغ نسیم کو خالد جاوید کے نام پر تحفظات

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم کو نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر تحفظات ہیں جبکہ کابینہ کا ایک طاقتور حلقہ خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل بنوانے پر بضد ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا موقف ہے کہ نامزد اٹارنی جنرل خالد جاوید حکومت کو درپیش قانونی مسائل کا زیادہ ادراک نہیں رکھتے۔