راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش تمام خطرات سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی فضاء تقویت پا رہی ہے۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں تک لڑی جانے والی جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں، پاک فوج تمام خطرات سے آگاہ ہے اور ہر قیمت پر وطن کا دفاع یقینی بنائے گی۔
Op RuF completes 3 yrs today. Launched on 22 Feb 2017 across the country to consolidate gains of all past Ops, indiscriminately eliminating residual/ latent threat of terrorism, ensuring security of Pak’s borders. In this journey from Terrorism to Tourism, SF & Int agencies (1/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں، 22 فروری 2017ء کو ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا، جس کا مقصد ماضی کے آپریشنز کے دوران ملنے والی کامیابیوں کو تقویت دینا اور بلا تفریق ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا تھا۔
...backed by the entire Nation, achieved unparalleled success at a monumental cost paid in men & material. Tribute to our martyrs, our real heroes, our pride. We also salute our resilient nation in defeating extremists’ ideology & for unflinching support to the AFs. (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے، سرحدوں کے دفاع کے لئے آپریشن ردالفساد کے پائیدار نتائج سامنے آئے، دہشت گردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی اور مالی نقصان سے ادا کی گئی۔
“Gains of 2 decades of WOT shall be consolidated to achieve enduring peace and stability both for Pak & the region. Army is aware and capable of thwarting all threats to security / sovereignty of Pakistan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2020
irrespective of the cost ”COAS. (3/3)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا خون دے کر اس وطن کی آبیاری کی، ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، جس طرح انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی، وہ لائق تحسین ہے، انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دوسری طرف ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پاک فوج کے شروع کیے گئے آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل ہو گئے۔ ملک میں امن لوٹ آیا اور ملک بھر سے دہشتگردوں کا صفایا ہو گیا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016ء میں پاک فوج کی کمان سنبھالتے ہی آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا۔ 3 سالوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور طول و عرض میں چھپے دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی جنگ کے دوران 2001 سے 2020 تک 350 سے زائد بڑے، 850 سے زائد معمول کے آپریشنز کیے گئے۔ 22 فروری 2017 سے 22 فروری 2020 تک انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے 400 منصوبے ناکام بنائے، فوجی عدالتوں نے 344 دہشتگردوں کو سزائے موت اور 301 کو دیگر سزائیں سنائیں، 5 کو بری کیا گیا۔
دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا بڑا منصوبہ بنایا گیا اور 2611 کلومیٹر سرحد کے 1450 کلو میٹر حصہ پر باڑ کی تنصیب، 843 میں سے 343 حفاظتی قلعے مکمل جبکہ 161 زیر تعمیر ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی مشکل ترین جنگ میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں جس کا انعام پاکستانی قوم کو پر امن پاکستان کی صورت میں ملا اور ان کامیابیوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا۔
کراچی میں جرائم کا خاتمہ ہوا اور شہر قائد خطرناک شہروں میں 97 سے 91 نمبر پر آ گیا۔ امن بحال ہوتے ہی کھیلوں کے میدان آباد ہوئے۔ کبڈی ورلڈ کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی آمد ہوئی۔ اسلام آباد دنیا کے پر امن شہروں میں شامل اور اقوام متحدہ کا فیملی سٹیشن بنا۔ برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں شروع اور نئی ایئر لائنز نے پاکستان کا رخ کیا۔
آپریشن کے آغاز پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔ ریاستی و غیر ریاستی عناصر کا گٹھ جوڑ اور ان کے ناپاک عزائم کو متحد ہو کر شکست دیں گے، سپہ سالار کے ان الفاظ پر لبیک کہتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور عوام نے پاکستان کی تصویر میں امن کے رنگ بھر دیئے۔