راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈر شپ دی۔ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں عسکری تاریخ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے سابق فوجی افسران کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا پی ایم اےلانگ کورس جنوری 1948ء میں شروع کیا گیا تھا۔ 4 فروری 1950ء کو 62 افسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا تعلق بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس سے تھا۔ پاک آرمی نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری قائم کیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈرشپ دی۔ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں عسکری تاریخ اور فوجی افسران کے تجربات محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ سابق فوجی افسران کے تجربات سے نوجوان افسران مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انسداد پولیو ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات