نیب کا ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیسز ختم کرنے کی اپیلوں کی مخالفت کا فیصلہ

Last Updated On 22 February,2020 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے متعدد ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیسز ختم کرنے کی درخواستوں کی ‏بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے تمام بااثر اور بڑے ملزمان کی بریت درخواستوں ‏کیخلاف جوابات تیار کرلیے۔

نیب کے مطابق میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو بری کرنے کی 100 درخواستوں کی ‏مخالفت کی جائے گی، میگا منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکاونٹس، رینٹل پاورکیسز میں بریت ‏کی درخواستوں کے جواب تیار کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ‏نے رینٹل پاور منصوبوں سے قومی خزانہ کو اربوں نقصان پہنچایا، عدالت سے راجہ ‏پرویزاشرف کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

رینٹل ‏پاور ریفرنس کے دیگر ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود کی درخواستوں پر بھی نیب ‏نے مخالفت کی، قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں دونوں ملزمان ‏کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق لیاقت ‏جتوئی، اکرم درانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف بھی نیب اپنا جواب جلد جمع کروائے گا۔ ‏جعلی اکاونٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست بریت مسترد کرنے کیلئے نیب ‏جواب جمع کروا چکا ہے۔

خیال رہے نیب ترمیمی آرڈینننس کے تحت بریت کی دائر درخواستوں ‏کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہیں۔
 

Advertisement