بونیر: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیرمیں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں لیںڈ سلائیڈنگ سے تیس کے قریب افراد ملبے تلےدب گئے ۔امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 14 افراد کو نکال لیاگیا،جن میں9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی، ذمہ داری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔