مردان میں تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ، معمولی زخمی

Last Updated On 12 February,2020 04:58 pm

مردان: (دنیا نیوز) تربیتی طیارہ گرنے کا یہ واقعہ مردان کے علاقے آصف کلی میں پیش آیا۔ حادثے میں زخمی پائلٹ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرنے والا جہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ ہے۔ تربیتی طیارے کا پائلٹ معمولی زخمی ہے۔ پائلٹ کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شورکوٹ کے قریب بھی پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ حادثے کے دوران پائلٹ جہاز سے باحفاظت اترنے میں کامیاب رہا۔

اس کے علاوہ زمین پر بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ