حب کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Last Updated On 07 February,2020 12:24 pm

حب: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے حب وندر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

رات گئے بلوچستان کے علاقے حب وندر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، تمام مسافر کراچی سے تربت جا رہے تھے۔

حادثہ ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، ابتدائی طور پر لاشوں اور زخمیوں کو وندر کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تمام افراد کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت سے ہے۔