لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔
صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔
Indian politician Shatrughan Sinha met President Dr. Arif Alvi in Lahore today. They discussed the importance of building peace bridges across the border. Mr. @ShatruganSinha endorsed concern of the President about the lockdown of occupied Kashmir for more than 200 days. pic.twitter.com/3eiYsqRu4m
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 22, 2020
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیا جن کے ساتھ متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے تحت امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی امن کوششوں کو بھی اجاگر کیا جو بدقسمتی سے مودی حکومت نے ضائع کیں۔
بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔
واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔
اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ اسی تقریب میں فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔