اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستانی طلبا کو روکا گیا، ان کا اپنے عوام سے بڑھ کر خیال رکھ رہے ہیں۔
پاکستان میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں پاکستانی طلبا کو درپیش وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں، پاکستانی طلبہ کو روکنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے، پاکستانی طلبہ کی اپنے عوام سے بڑھ کر دیکھ بھال کر رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کے والدین کو ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا چین میں اپنی تعلیم بھی مکمل کر سکیں گے۔