اسلام آباد میں 17ویں بین الاقوامی الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس، صدر مملکت کی شرکت

Last Updated On 29 February,2020 12:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ( اے ایف آئی سی ) میں 17ویں انٹرنیشنل کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کانفرنس کا انعقاد ہوا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ( اے ایف آئی سی ) میں منعقد ہونے والے 17ویں انٹرنیشنل کارڈیک الیکٹرو فیزیالوجی کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، ترکی، مصر، قطر اور دیگر ممالک کے ماہرین شریک ہیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اے ایف آئی سی کا مریضوں کے علاج کے حوالے سے جذبہ اور خدمت قابل تحسین ہے، پیچیدہ امراض کے علاج کیلئے ٹھوس کوششیں ثمر آور ہوتی ہیں، انہوں نے ادارہ امراض قلب کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا، کانفرنس میں شریک ماہرین نے امراض قلب کے علاج کے مختلف پہلووٴں پر اظہار خیال کیا۔

قبل ازیں صدر مملکت کی آمد پر ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور پاک فوج کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان نے ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔
 

Advertisement