سعد رفیق کے گلے کا معائنہ ، سرجری تجویز

Last Updated On 01 March,2020 09:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سعد رفیق کے گلے کا سروسز ہسپتال میں فائبر آپٹک ٹیسٹ کے بعد تفصیلی طبی معائنہ کیاگیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سعد رفیق کے گلے کا سروسز ہسپتال میں فائبر آپٹک ٹیسٹ کے بعد تفصیلی طبی معائنہ کیاگیا۔ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کی بیٹھی آواز کو بہتر بنانے کیلئے لیزر و سرجری تجویز کر نے کے بعد ادویات لکھ دیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو گلے میں تکلیف کی شکایت ہوئی اور جیل حکام نے انکا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا ۔ترجمان سعد رفیق کے مطابق سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کے گلے کی پہلے مرحلے میں سرجری تجویز کی ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق ان کے گلے میں سانس کی نالی کے ابتدائی حصے میں دائیں جانب موکا ہے جو گلٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے ،خواجہ سعد رفیق کے گلے کی سرجری کے بعد گلٹی کی تشخیص کی جائے گی، ان کے گلے کی سرجری کیلئے ای این ٹی ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیاجائے گا 

Advertisement