لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا، کرایوں می کمی کا اطلاق 9 مارچ سے ہوگا۔
ملک بھر میں چلنے والی 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ کلاسز 9 مارچ سے ہوگا۔
مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کی ایک طرف ٹکٹ پر 10 فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔
کرایوں میں کمی عوام ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، رحمان بابا، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر ایڈوانس بکنگ پر مسافروں کو رعایت ملے گی۔