لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، پیپلزپارٹی مناظرہ کرلے، شہباز شریف مارچ میں واپس آئے تو انہیں 14 دن تک کیمپ میں رہنا پڑے گا، نواز شریف نے آنا نہیں، مریم نواز نے جانا نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے روہڑی حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ریلوے ٹریک پر پھاٹک بنانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، روہڑی حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور بس فلائی اوور سے لے کر نہیں گیا جس کے باعث حادثہ ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے بغیر گارڈ کے پھاٹک ختم کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا 10 مئی کو ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے، مئی سے کراچی تا پشاور تمام ریلوے پھاٹک ختم کر دیئے جائیں گے، 5 سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیں گے۔