کراچی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، اگر فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کچھ نہیں کریں گی، کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا مریم کو باہر نہ جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا فرانزک رپورٹ نے ثابت کر دیا ٹرین میں آگ سلنڈر سے لگی، رپورٹ نے ثابت کر دیا شیخ رشید ٹھیک کہتا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہوا ہے، کراچی سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، ریلوے اور سندھ حکومت مل کر کے سی آر بنائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے، کے سی آر 2 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔