کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 38 کنال زمین واگزار کروا لی، مزید زمین واپس لیں گے، حیدر آباد ورکشاپ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے سی آر اور ایم ایل ون ملک کی ضرورت ہیں۔
کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین کراچی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ ڈی جی منصوبہ بندی ریلوے نے شیخ رشید کو کراچی سرکلرریلوے پر بریفنگ دی۔ ڈی جی پلاننگ نے سرکلر ریلوے کی بحالی کےحوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر کو تھرکول پراجیکٹ اور ریتی لائن کنٹینر ٹرمینل کو ملانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی، کوٹری اور حیدرآباد کارگو ویسیل کی اپگریڈیشن میں تیزی کی ہدایت کی اور ٹرینوں کی آمدورفت میں 100 فیصد وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔