لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہوچکیں، ہماری مخالفت مہنگائی سے ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے واپس نہیں آنا، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومتی اتحادی (ق) لیگ اور ایم کیو ایم حکومت میں شامل رہیں گے، چودھری برادران کے بیان پر حیران ہوا ہوں، وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے لئے کراچی جارہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبا نہیں سکتی، کشمیر کی آزادی تک تحریک خودارادیت جاری رہے گی، آٹے اور چینی سے متعلق کہا تھا ایکسپورٹ نہ کی جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سرکلر ریلوے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، 38 کلو میٹر ٹریک کے لئے چیف سیکٹری سندھ کو آگاہ کر دیا، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ موجودہ دور کی نہیں، عدالتی حکم کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کو 15 روز میں بحال کرنا ہے، 75 بوگیوں کی تنزئین و آرائش کر کے 4 نئی ٹرنین چلائیں گے، ریلوے کی اراضی سندھ حکومت کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، 31 ارب روپے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادا ہوتے ہیں، ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو پنشن کی مد میں 42 ارب جاتے ہیں۔