اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تعداد میں اضافے کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔
ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ تمام مدارس بھی بندرہیں گے، تمام نجی اور سرکاری سکولز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔
In a meeting of the National Security Committee presided over PM Imran Khan, it has been decided to close all educational institutions in the country till April 5. This includes all schools and universities, public and private, vocational institutions and madaris.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 13, 2020
The situation regarding closure of all educational institutions in the country would be reviewed by the Ministry of Education on 27th March and further decisions taken.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 13, 2020
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ملک میں صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔