کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلنے نہیں دیں گے، ریاست مدینہ کے دعوے دار کرونا وائرس کی کٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں، سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
پاکستان ہاوس کراچی میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم نے کچھ روز پہلے دوبارہ مہاجرکارڈ کھیلنے کی کوشش کی ہے، ایم کیو ایم نےجن مسائل پر آواز بلند کی ہے پی ایس پی اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نےکہا کورونا وائرس پر منافع خوروں نےماسک اور سینیٹایزر خرید لیئے انہیں شرم آنا چاہیئے، حکومت مہنگی اشیاء خریدنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا رضویہ واقعہ ہوگیا لوگ اب دربدر ہے، ایس بی سی اے افسران ذمہ دار ہے ان کو پکڑا جائے۔