اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے نادرا نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی تجدید کا کام معطل کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے دفاتر میں روزانہ نوے ہزار شہری شناختی کارڈ بنوانے آتے ہیں۔ پچاس ہزار لوگ ایسے آتے ہیں جن کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہوتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے آنے سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
نادرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس لئے یکم ستمبر دو ہزار انیس سے تیس جون دو ہزار بیس تک زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کارڈ ایکسپائر ہونے کی تاریخ یکم جولائی 2020ء سمجھی جائے گی۔