ایرانی صدر کی وزیراعظم پاکستان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے کردار کی درخواست

Last Updated On 20 March,2020 05:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور مسلسل خراب ہوتی صورتحال کے باعث ایران نے پاکستان سے مدد اور امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط۔، ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل، پاکستان نے امریکا سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 14مارچ کو لکھے گئے خط میں پاکستان سے کرونا وبا کے تناظر میں امداد اور امریکی پابندیاں ختم کروانے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط کے تناظر میں پاکستان نے امریکا سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 16 مارچ کو امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹانے کے لئے خاموش سفارتکاری اور پبلک اسٹانس، دونوں کا سہارا لے رہا ہے۔
 

Advertisement