فواد چودھری مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں، خواجہ سعد رفیق

Last Updated On 22 March,2020 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی پر شہباز شریف کو 14 دن تک میو ہسپتال میں قرنطینہ کیا جائے: فواد چودھری

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
 

Advertisement